ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / معرکہ فلوجہ سے نئی داعش نہ نکل آئے:امریکا

معرکہ فلوجہ سے نئی داعش نہ نکل آئے:امریکا

Mon, 06 Jun 2016 17:34:24  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،6جون؍(آئی این ایس انڈیا)امریکی فوجی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ زدہ شہر فلوجہ کو واگزار کرانے کے لئے عراقی حکومت کی حالیہ مہم کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم داعش کا نیا ایڈیشن سامنے لا سکتی ہے۔یہ انتباہ حال ہی میں موقر روزنامہ’’سنڈے ٹائمز‘میں شائع ہوا ہے۔ اپنی رپورٹ میں اخبار نے بتایا کہ ایسے وقت کہ جب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فرقہ واریت سے دور رہنے کا عہد کیا ہے امریکا کو خدشہ ہے کہ داعش کے خلاف فوجی مہم جوئی ناکامی کا شکار نہ ہو جائے اور وہ کہیں سنیوں کے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کسی نئی شکل میں سامنے نہ آ جائے۔اخبار کے مطابق حیدرالعبادی سخت نے حفاظتی انتظامات کے بعد گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ داعش کی بیخ کنی کے لئے جاری مہم تیزی سے کامیاب ہو گی اور فلوجہ میں جلد ہی عراقی پرچم لہرائے گا۔سنڈے ٹائمز نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج، اس کی مدد کرنے والی ملیشا اور اتحادی افواج فلوجہ میں تقریبا نو سو داعش جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق پچاس ہزار نفوس رہتے ہیں۔شہر کا دفاع کرنے والوں نے، بقول امریکی حکام، داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں تاکہ پیش قدمی کرنے والی کسی بھی قوت کو شہر میں داخلے سے روکا جا سکے۔ نیز شہر کے مختلف حصوں میں موجود مکانات میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جا چکا ہے۔


Share: